پتور، 23 / نومبر (ایس او نیوز) نیشنل ہائی وے پر گونڈیا علاقے میں ایک پرائیویٹ بس، کے ایس آر ٹی سی بس اور کار کے درمیان ہوئے سلسلہ وار حادثے میں کالج کے طلبہ سمیت 20 سے زائد افراد زخمی ہوگئے ۔ حادثہ سنیچر کو اس وقت پیش آیا جب پرائیویٹ بس بے قابو ہوگئی اور کے ایس آر ٹی سی بس سے ٹکرا گئی جس کے دوران سرکاری بس کے پیچھے چل رہی کار بھی بس سے ٹکرا گئی ۔
اطلاع کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والوں میں کالج کے طلبہ بھی شامل ہیں جو چھٹیاں گزارنے کے بعد بینگلورو واپس جا رہے تھے ۔ کچھ زخمیوں کو کڈبا اور نیلاڈی کے پرائیویٹ اسپتالوں میں داخل کیا گیا اور بعض زخمیوں کو بہتر علاج کے لئے پتور کے اسپتال میں منتقل کیا گیا ۔
اپن انگڈی پولیس نے جائے حادثہ پر پہنچ کر معائنہ کیا اور گاڑیوں کی آمد و رفت کے لئے راستے کو صاف کر دیا ۔